پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد الیکٹرک کاعمران خان کو بجلی کاٹنےکا نوٹس

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) آئیسکو نے عمران خان کو بجلی کاٹنے کا نوٹس بھیج دیا ہے، نوٹس میں سات دن میں بجلی کا بل ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بجلی منقطع کرنے کا یہ نوٹس الیکٹرک سٹی ایکٹ 1910ءکے تحت بھیجا گیا ہے جس میں عمران خان کو 7 روز میں بنی گالا کے تمام بقایاجات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق شاہ محمود قریشی کے استعمال میں بجلی کے آٹھ میٹرز ہیں ، میپکو ذرائع نےشاہ محمود قریشی کو بجلی کے آٹھ میٹرز کو ایک میٹر پر منتقل کرانے کیلئےپندرہ دن کا وقت دے دیا ہے، میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر آٹھ میٹروں کی جگہ ایک میٹر نہ لگایا گیا تو شاہ محمود قریشی کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: چاند گاڑیوں کے قائم ناجائز اڈے ،لوگوں کا جینا دشوار،منچلے ڈرائیور وں کی طالبات اور خواتین سے چھیڑ چھاڑ،انتظامیہ خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker