پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کابل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(بیوروچیف) قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ توہین عدالت کا بل بھی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا ۔ اجلاس انتہائی ہنگامہ خیز ہو سکتا ہے۔  توہین عدالت کا بل قومی اسمبلی کے کل شام شروع ہونے و الے اجلاس کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ توہین عدالت بل چار جولائی کو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سے موضوع بحث بنا ہوا تھا اور اب اس کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کےاعلان سے شہراقتدار میں ہوتی سرگوشیاں شور میں بدلنے لگی ہیں۔ توہین عدالت بل کی منظوری کے بعد ، جج کے خلاف سچے بیان پر توہین عدالت نہیں لگے گی ۔  بل میں توہین عدالت فیصلے کے خلاف اپیل کی مدت تیس سے بڑھا ساٹھ روز کرنے کی تجویز ہے۔ کوئی جج سیکنڈ لائز ہو جائے تو وہ مقدمہ نہیں سن سکے گا۔  چیف جسٹس کے سکینڈلائز ہونے پر ان کے فرائض دو سینئر جج انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker