تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کے ستائے درجنوں افراد کا واپڈا دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بھائی پھیرو(نامہ نگار)لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کے ستائے درجنوں افراد کا واپڈا دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ، سماجی رہنما رانا انتظار اسلام کی قیادت میں واپڈا کے خلاف نعرے بازی۔عملہ نے صارفین کے مطابات نہ مانے تو واپڈا ہاوس کا گھیراو کریں گے۔مظاہرین کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز واپڈا کے اووربلنگ اور بلاجواز لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام نے سماجی رہنما رانا انتظار اسلام کی قیادت میں واپڈا ایکسین آفس کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کی اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر واپڈا کی زیادتیوں کے خلاف نعرے لکھے ہو ئے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے معروف سماجی و صحافتی رہنما رانا انتظار اسلام نے کہا کہ ایس ڈی او واپڈا سرائے مغل سلمان اکبر اور ماتحت سٹاف کا دفتر سے غائب رہنا معمول بن گیا سائلین ذلیل و خوار ہو کر دفتر میں بلوں کی درستگی کے لئے آتے ہیں مگر آنے والے سائلین کو بار بار چکر لگوانا اور ان سے ناروا سلوک کرنے کے بعد موجودہ حالت میں ہی بل جمع کروانے پر زور دیا جاتا ہے مذکورہ ایس ڈی او کا بیشتر وقت مختلف حیلے بہانے سے دفتر سے غائب رہنا معمول بن چکا ہے دوردراز سے آنے والے اور مزدور پیشہ سائلین کو ایک ہی دفتر میں ایک دوسرے اہلکار کے پاس کئی کئی چکر لگوانے کے بعد دوبارہ آنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور بعد میں اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ اووربلنگ کے باوجود موجودہ بل جمع کروائیں ورنہ آپ کا کنکشن منقطع کر دیا جائے ملازمین آنے والے صارفین سے نزرانوں کا مطالبہ کرکے بل درست کر تے ہیں۔صارفین نے ایس ای واپڈا،ایکسین واپڈااوراعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صارفین کو واپڈا ملازمین کی زیادتیوں سے بچایا جائے اور غلط بل فوری طور پر صحیح کیے جائیں وگرنہ ہزاروں کسان،مزدور واپڈا ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button