پاکستانتازہ ترین

طورخم کشیدگی بات چیت کے ذریعے حل کی جائے: بلاول

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طورخم بارڈر پر پاک فوج کے میجر کی شہادت، سپاہیوں اور عام شہریوں کے زخمی ہونے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی سے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پاک افغان بارڈر پوسٹس پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غلط فہمیاں بات چیت کے ذریعے دور ہونی چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہید میجر علی جواد چنگیزی کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا کرے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button