پاکستانتازہ ترین

عوام کے حقوق کے لیے مزاحمت کی پالیسی اپنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور(مانیٹرنگ سیل)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمتی پالیسی آئین اور جمہوریت کے لیے تھی۔ عوام کے حقوق کے لیے اب مزاحمت کی پالیسی اپنائیں گے۔ کہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ بلاول ہاؤس لاہور میں وہاڑی اور لودھراں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آئین اور عوام کے حقوق کا جنازہ نکال دیا ہے۔ جمہوریت کی خاطر مفاہمتی پالیسی اپنائی لیکن اب عوام کے حقوق کی خاطر مزاحمت کی پالیسی اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔ اب وقت آگیا کہ پارلیمنٹ اور سڑکوں پر عوام کے حقوق کی جنگ لڑی جائے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس جگا ٹیکس ہے۔ تاجروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے وکلا کو ہدایات جاری کردی ہیں جلد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریبوں کے مسائل حل کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ زراعت، لیبر، اسٹوڈنٹ کے لیے واضح پالیسی متعارف کروائی جائیں گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کے ممبران کے مستعفی نہ ہونے پر بھی بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ایپسا نے 15 ستمبر کو سکول کھولنے کا فیصلہ مسترد کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker