پاکستانتازہ ترین

بہاولنگر:پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں پھر پور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی کا،بلال بھٹو زرداری

بہاولنگر (رانافیصل رحمن)پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں پھر پور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی کارکن بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کوشش کریں پنجاب میں پیپلز پارٹی دوبارہ مضبوط قیادت بن کر ابھرے گی کیونکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے ہر دور میں عوام کو ریلیف دیاپیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اور پیپلز پارٹی کا اپنا ووٹ بنک ہے ۔آنے والے دنوں میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی پیپلز پارٹی کی قیادت پارٹی اور ملک وقوم کو مشکلات اور بحرانوں سے نکالنے کی قابلیت رکھتی ہے مخالفین کی سازشوں سے اس پارٹی کو کوئی نقصان نہیں پہنچنے والا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلال بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس بحریہ ٹاؤن لاہور میں بہاولنگر سے پیپلز پارٹی کی ضلعی قیادت کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،مخدوم شہاب الدین ،مخدوم احمد محمود،افضل ندیم چن ،سابق پارلیمانی اپو زیشن لیڈر پنجاب شوکت بسرا ،مرکزی رہنما عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے بہاولنگر ضلعی قیادت کے وفد میں ضلعی صدر غضنفر مون عاکوکا ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک سلیم ،ضلعی انفار میشن سیکریٹری عبدالعزیز خان ،سٹی صدر محمد اشرف بھٹی ،سٹی جنرل سیکرٹری محمد رستم،تحصیل صدر احمد ریاض سکھیرا ،کاشف نوید پنسوتا ،ڈاکٹر اختر علی لالیکا ،سابق ممبران صوبائی اسمبلی ،سردار محمد افضل تتلہ ،طارق امین ہوتیانہ سابق سنیٹر ،ظفر اقبال چوہدری ،بلاول منظور لالیکا ،علی حسین سید ،ملک مشتاق اعجاز ،راشد وٹو ،علی رضا بودلہ ودیگر عہدیداران شامل تھے اس موقع پر ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بہاولنگر ضلع کا خصوصی دورہ کرنے کی دعوت دی اور درخواست کی کہ ہر تحصیل سطح پر چیئر مین صاحب کارکنوں کو وقت دیں جس پر بلاول بھٹو زرداری نے بہاولنگر کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا ۔اس موقع پر پارٹی کی آئندہ پالیسی کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے اندر ہے کر مقابلہ کرے گی پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگا نے کی کوشش کی جارہی ہے جلیں اور ہاتھ کڑیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں پارٹی رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف بھر پور ٹھوس حکمت عملی اپنائی جائے گی۔تمام تر مشکلات کے باوجود ہم پارلیمنٹ کو کمزور نہیں ہونے دے گئے پیپلز پارٹی جبر کا سامنہ پارلیمنٹ کے اندر رہے کر ہی کرے گی

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی بیرسٹرخالدخو رشید کو گلگت بلتستان کا وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker