پاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹوکاسول اسپتال کادورہ،ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کی عیادت

کراچی(مانیٹرنگ سیل)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ سول اسپتال کا دورہ ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔ کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے سے گیارہ سو سےزائد ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ سول اسپتال کا دورہ کیا اور ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔ ایم ایس سول اسپتال نے چیئرمین پی پی کو ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر،شیری رحمان اور دیگر پارٹی رہنما بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  رائیونڈ: سید شہباز حیدر اور ساتھی نئے سال کا کیک کاٹتے ہوئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker