تازہ ترینعلاقائی

لاہور، میٹرک کے نتائج کا اعلان 25جولائی کوکیاجائیگا،چئیرمین نصراللہ ورک

لاہور(نامہ نگار) بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے چیئرمین نصراللہ ورک کاکہناہے کہ میٹرک کے نتائج کا اعلان 25جولائی کوباقاعدہ تقریب میں کیاجائیگا، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان 25اگست کو ہوگا۔ لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین لاہور بورڈ نصراللہ ورک نے بتایاکہ میٹرک کے نتائج کے اعلان کی تیاریاں مکمل ہیں،24جولائی کوپوزیشن ہولڈرزکے ناموں اور25جولائی کونتائج کااعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ نتائج کے اعلان کے تین دن بعد طلباء و طالبات کورزلٹ کارڈ ملناشروع ہوجائیں گے،چیرمین لاہوربورڈ نے کہاکہ 15اگست کونویں جماعت،جبکہ 25اگست کوانٹرمیڈیٹ کے نتائج کااعلان کیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  مزدور ڈے پر مزدور کا کالم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker