تازہ ترینعلاقائی

تلہ گنگ ، کالے شیشوں اور غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کی ہدایات

carتلہ گنگ (نامہ نگار) دہشت گردی کی وارداتوں کے تدارک کے لئے کالے شیشوں اور غیر رجسٹرڈ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ یہ ہدایات ڈی سی او چکوال یاور حسین نے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں ڈی او سی ملک مسعود، اے ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر، ای ڈی او ورکس، محکمہ پولیس، انٹیلی جنس کے اداروں کے علاوہ متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی او نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس چکوال میں پولیس نفری بڑھانے، سیکورٹی آلات درست حالت میں رکھنے اور داخلی راستوں پر آنے والے ہر شخص کی مکمل شناخت اور کوائف درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی چار دیواری اور گیٹس کو سیکورٹی پوائنٹ کے مطابق بنائے جانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:مسلح افراد نےخاتون سمیت 2افراد کواغواہ کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker