پاکستان

پشاور:قبائلی رہنما کے گھر پر خود کش حملہ، تین افراد جاں بحق

پشاور : پشاور کے نواحی علاقے اچنی بالا میں خود کش دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قبائلی رہنما سطانہ گل کے حجرے سے ٹکرادی۔ دھماکے سے حجرے اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور اور وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے میں تیس سے چالیس کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ بشیر احمد بلور نے کہا بارودی مواد میں میزائل کے آلات بھی استعمال کیے گئے۔ میاں افتخار حسین نے کہا دہشت گردی میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ دہشت گردی کا خاتمہ کئے بغیر حکومت آرام سے نہیں بیٹھے گی۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن میں پھر پور حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی کا،بلال بھٹو زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker