پاکستان

پاراچنار میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق

کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار میں میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔پارا چنار کے بازار میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔مقامی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پاراچنار کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسجد کے باہر خودکش حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  سٹی کورٹ اور ڈینسو ہال کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی، قابو پانے کی کوششیں جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker