تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:ناقص گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ، ارد گرد کی دکانون کے شیشے ٹوٹ گئے

بھائی پھیرو(نامہ نگار) ناقص گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ۔ارد گرد کی دکانون کے شیشے ٹوٹ گئے۔عوام میں خوف و ہراس ۔ تفصیلات کے مطابق آج الصبح اندرون اڈا شہر میں بوٹا چائے والا کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زو ر دار دھماکہ ہو گیا جس سے دکان کا سارا سامان جل گیا ۔ ارد گرد کی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ جس سے ہزارو ں کا نقصان ہوا ۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر آ گئے دکانیں بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔با خبر زرائع سے پتا چلا ہے کہ دھماکہ ناقص گیس سلنڈر کی وجہ سے ہوا۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس سلنڈر بھر ے جاتے ہیں اور دو نمبر اور غیر معیاری سیلنڈروں سے درجنوں افراد مر چکے ہیں ۔مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button