بین الاقوامیتازہ ترین

مدینہ منورہ کے قریب واقع مسجد کے پاس زوردار دھماکہ

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ سیل)  سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کے علاقے میں مسجد میں قریب دھماکہ کی آواز سنائی دی گئی ہے۔ دھامکہ کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق مدینہ منورہ کے قریب مسجد عمران کے پاس دھماکہ ہوا ہے، جائے وقوعہ سے دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا تھا، غیر ملکی خبر رساں ایجینسی کے مطابق مسجد عمران میں مغرب کی نماز جاری تھی اور لوگ نماز میں مشغول تھے، تاہم اب تک کسی قسم کی کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ماہ رمضان میں دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے محتاط اندازے کے مطابق دس سے بارہ لاکھ افراد یہاں موجود ہوتے ہیں۔ عینی شاہد پاکستانی عمرہ زائر ہاشم شفیع کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر دھماکہ بھی ہو سکتا ہے، دھماکے کے بعد آگ لگ گئی ہے ، ان کا کہنا تھ اکہ دھماکہ مسجد کی پارکنگ میں ہوا ہے اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق دھماکہ خود کش بھی ہو سکتا ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker