پاکستانتازہ ترین

ملتان: وہاڑی چوک پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ملتان (بیورو رپورٹ) ملتان کے وہاڑی چوک پر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ، خواتین اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ متعدد کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملتان کے علاقے وہاڑی چوک پر رکشہ کے سلنڈر میں دھماکے سے کم از کم 5 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاری اڈے پر دھماکے کے بعد کئی گاڑیاں آگ لگنے سے تباہ ہوگئیں، قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے، واقعے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے مقام سے دو انسانی پیر بھی ملے ہیں

یہ بھی پڑھیں  جہانگیر بدرمجھے اپنی بہو بناناچاہتے ہیں، اداکارہ لیلیٰ کادعویٰ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. Yeh kaam usi logon ne kiya hai jo apne aap ko Islam ki thekedaar samaj kar Islam ki naam main aise ghair-Islami harkton ki murtakeb ho jaate hain. Yeh log dar asal Islam ke baare main kuch samajhte hee nahin. Agar yeh log sache Musalmaan hote to begunahon ko jaan ba haq karne ke ba ja, is mulk ki hifaazat karte aur hamare hamwatnon ko aise berehmi se jaan ba haq na karte. Allah in ko in ki kiye ki saza zaroor delwa dega.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker