تازہ ترینعلاقائی

کوئٹہ میں دھماکہ، سیکورٹی فورسز کے 6 جوان زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) تربت کے علاقے دشت میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ 6 اہلکار زخمی تفصیلات کے مطابق بلوچستان تربت کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقےکو گھیرے میں لے لیا ہے، دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، بم ڈسپوزبل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ دو روز میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے ایف سی اہلکاروں سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا ہے، امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نے گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ  سمیت اعلیٰ حکام کو واقعات کی تحقیقات کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button