پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ : چرچ میں دھماکہ اور فائرنگ، 9 افراد جاں بحق، 35 زخمی

کوئٹہ(مانیٹرنگ سیل) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرواقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے بتایا کہ زرغون روڈ پر واقع گرجا گھر پر2 دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ ایک دہشت گرد کو پولیس نے مرکزی دروازے پر ہلاک کردیا۔ وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دوسرے خودکش بمبارنے خود کوچرچ کے احاطے میں اڑایا۔سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اور غیر متعلقہ افراد کو جائے وقوع کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ آئی جی سندھ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد چرچ کی مرکزی عمارت میں داخلہ نہیں ہوسکے، چرچ کےاندر 400 کے قریب لوگ موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور کوگیٹ پرہی مار دیا گیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے چرچ کے احاطے میں خود کودھماکے سے اڑایا۔ آئی جی بلوچستان کے مطابق دہشت گرد حملے میں 5 افراد جاں بحق، 16 کے قریب زخمی ہوئے، پولیس نے موقع پر فوری ریسپانس دیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اداروں نے گرجا گھر کے احاطے کو کلیئر کردیا ہے اور اب آس پاس کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آل بلوچستان گڈزٹرک ٹرانسپورٹروں کاہزار گنجی ٹرک اڈہ کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker