تازہ ترینعلاقائیفوٹو گیلری

سبی: چاکر روڈ پربم دھماکہ 26افراد زخمی اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی

سبی( نا مہ نگار) چاکر روڈ پربم دھماکہ 26افراد زخمی اور ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی حکومت بلو چستان کی جانب سے ہلاک ہو نے والوں کے لئے 4 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 1لاکھ روپے کا اعلان تفصیلات کے مطابق چاکر روڈ بم دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 26اور دو افراد ہلاک ہلاک ہونے والوں میں محمد عمر کھو سہ اور خدا بخش کھوسہ شامل ہیں جو آپس میں رشتے دار بتا ئے جا تے ہیں سی ایم ایچ میں جن 18افراد کو لا یا گیا ان میں سے ایک کی حالت تشویناک ہے اور با قی خطرے سے با ہر ہیں اس موقع پر سی ایم ایچ کے لیفٹینٹ کر نل ملک عارف اعوان نے بتا یا کہ کہ زخمیو ں کو بھر پور سہو لیات دی جا رہی ہیں اور سر جیکل ڈاکٹر میجرسلمان اور دیگر عملہ طبعی امداد دینے میں مصروف ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل الرحمن نے زخمیو ں کی عیادت کی اور کہا کہ حکو مت بلو چستان کی جا نب سے ہلاک ہو نے والوں کے لئے 4 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 1 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے اس مقوقع پر انہوں نے کہا کہ پورے علاقے کو کھر ے میں لے کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ بازار میں کھڑی موٹر سا ئیکل اور دیگر سامان پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز کے بارے میں پو لیس کو اطلاع دیں اگر عوام ساتھ دے تو ایسے حادثات کا تدارک کیا جا سکتا ہے

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی قوم اور سپہ سالارراحیل شریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker