پاکستانتازہ ترین

حنا بلاول اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں، پاک فوج

راولپنڈی(بیورو رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ خاتون وزیر برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر اورپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اسکینڈل پاکستان دشمنوں کی کارروائی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور انٹرسروسز انٹیلی جنس یعنیآئی ایس آئی میں کوئی تناؤ نہیں،برطانوی اخبار کی خبر قطعی بے بنیاد ہے، ایسی بے بنیاد خبروں پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔پاک فوج کے بیان کے مطابق بنگلا دیشی اخبار کی خبرکو آئی ایس پی آر کی کارستانی قرار دینا درست نہیں،ایسے اقدامات کا مقصداداروں کے درمیان بدگمانی پیدا کرنا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے معاشقہ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاتھاکہ یہ تمام خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں۔یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور حنا ربانی کھر کے معاشقہ کا معاملہ بنگلا دیشی جریدے کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی تھی۔جریدے کا دعویٰ تھا کہ بلاول اپنے سے 11سال بڑی خاتون کے وشق میں بری طرح گرفتار ہے اور اس کی خاطر پاکستان چھوڑ کر سوئٹزرلینڈ بسنے کا سوچ رہے ہیں۔بنگلا دیشی جریدے بلیٹز کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری اپنے بیٹے کی حرکات پر پریشان ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ 2 بچوں کی ماں سے تعلق بلاول کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کے سیاسی کیرئیر کا بھی ختم کردے گا۔حنا ربانی کے کھر شوہر فیروز گلزار نےپاکستان کے انگریزی روزنامے سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ یہ تمام خبریں بے ہودہ اور بکواس ہیں، اس طرح کی خبریں تبصرے کے قابل نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان نے شریف خاندان کے لندن فلیٹس کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker