تازہ ترینکھیل

بھارت میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم کے کپتان کو تیزاب پلادیاگیا، حالت خطرے سے باہر

بنگلور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کو مبینہ طور پر دھوکے سے ناشتے میں تیزاب پلادیاگیاہے جس پر اُن کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ذیشان عباسی کو ناشتے میں دھوکے سے کلینیکل ایسڈ پانی کی بوتل میں دیاگیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق کپتان کی اینڈو سکوپی ہوگی ۔پاکستانی ہائی کمشنر کے پولیس اتاشی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور حتمی طور پر نہیں کہاجاسکتاکہ جاں بوجھ کر ایساکیاگیاہے تاہم وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں اور ذیشان عباسی کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ پی سی بی حکام کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر اور بلائنڈ ٹیم سے مکمل رابطے میں ہیں ۔ذیشان عباسی کے والد نے کہاکہ اُن سے ابھی تک کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، وہ بیٹے کولینے کے لیے بھارت جاناچاہتے ہیں ۔افتخار عباسی نے کہاکہ گھر میں ماتم کا سماں ہے ، پریشان ہیں اور قوم ذیشان کیلئے دعاکرے ۔

یہ بھی پڑھیں  فوجی آپریشن میں بے گناہ افراد کے قتل عام سے گریز کیا جائے،دفاع پاکستان کونسل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker