پاکستانتازہ ترین

خودکش حملے میں سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور سمیت8افراد شہید،17 زخمی

bashir bailorپشاور ، اسلام آباد( بیورو رپورٹ ) پشاور کے علاقے ڈھکی نعلبندی میں خودکش حملے میں اے این پی کے سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور اان کے پرنسپل سیکرٹری اور ایس ایچ اوسمیت 8افراد شہید ہو گئے جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے،کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، صدر اور وزیراعظم سمیت پارٹی رہنماؤں کی دھماکے کی شدید مذمت ،شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی، وزیر داخلہ نے آئی جی کے پی کے سے رپورٹ طلب کرلی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصہ خوانی بازار کے علا قے ڈھکی نعل بندی کے علاقے میں ہفتہ کو اے این پی کے مقامی رہنما ء کے گھر میں مقامی رہنماؤ ں کی پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے ایک اجلاس ہورہا تھا جس میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور بھی شریک ہو رہے تھے ،اس دوران ایک خوکش دھماکہ ہوگیا ،دھماکے سے ایس ایچ او تھانہ کابلی عبدالستار ، بشیر بلور کے پرنسپل سیکرٹری نور محمد سمیت سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے دھماکہ میں بشیر بلور بھی شدید زخمی ہوئے، جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیگیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک تھی ان کے پیٹ اور سینے میں زخم آئے ،ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچانے کیلئے سرتوڑ کوششیں کیں تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ زخمیوں میں مزید کئی کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ دھماکے سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی تباہ ہوگئے جبکہ ارد گرد گھروں اور عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ۔سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور1943میں پیدا ہوئے ،اورگزشتہ 40سال سے سیاست میں تھے۔پیشے کے لحاظ سے وہ وکیل اور بزنس مین بھی تھے ۔انہوں نے 1970میں اے این پی میں شمولیت اختیار کی وہ پارٹی کے اہم رہنماء تھے اور ہمیشہ دہشت گردوں کے خلاف کھل کر بولتے تھے ایک روز قبل بھی انہوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کو دوہرایا تھا ۔اس سے قبل بھی ان پر دو حملے ہو چکے تھے اور تیسرے خود کش حملے میں وہ جانبر نہ ہو سکیع ۔وہ دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر تھے۔انہوں نے سوگواران میں دو بیٹے چھوڑے ہیں ۔دریں اثناء سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کے پر خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کرلی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے تر جمان احسان اللہ احسان نے مختلف صحافیوں کوٹیلی فون کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی۔اس دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پشاور میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کی جان لینے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین،جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہی ،چاروں صوبائی وزراء اعلی ،گورنرز ، وفاقی و صوبائی وزراء ،سیاسی سماجی و مذہبی رہنماؤں نے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔اور بشیر احمد بلور سمیت دیگر شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی ہے اور لواحقین اور اے این پی کی قیادت سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کی شام پشاور میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے انسانیت کے دشمن ہیں صدر نے سینئیر صوبائی وزیر سمیت دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بشیر بلور سمیت جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے حملے کی شدید مذمت کی اور آئی جی خیبر پی کے سے واقع کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے آگے نہیں جھکیں گے ڈٹ کر مقابلہ کرینگے شمالی وزیرستان سمیت جہاں بھی دہشتگردوں کے اڈے ہیں انہیں ختم کرنا ہوگا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کو خطرات ہیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں موت کو ایک نہ ایک دن سب کو آنی ہے بشیر احمد بلور پر حملہ ان کے حلقغ میں ہوا ، خود کش حملہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں ملتی رہتی ہیں ذہنی طور پر ہم حملوں کے لیے تیار ہیں دہشتگردوں سے نہیں ڈریں گے دہشتگرد اے این پی کو خصوصاً نشانہ بنا رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:عجیب الخلقت دو منہ کے ساتھ ایک دھڑ رکھنے والے بھینس کے بچے کی پیدائش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker