پاکستانتازہ ترین

بی این پی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز)مطالبات کی عدم منظوری پربلوچستان نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ آج وفاقی حکومت سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں،آج تحریک انصاف سے اتحاد توڑتے ہوئے دکھ ہورہا ہے۔اختر مینگل نے کہا کہ اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود گذشتہ بجٹ میں ساتھ دیا، مگر وفاقی حکومت نے ہمیں کیا دیا؟ صرف جھنڈا لگانے سے کوئی محب وطن نہیں بن جاتا۔اختر مینگل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تجاویز کو حل نہیں کرسکتے تو کم ازکم ان کو نوٹ تو کرلیں،اگر نوٹ کرنے کیلئے کاغذ اور پنسل نہیں تو ہم چندہ دینے کیلئے تیار ہیں، مگر یاد رکھیں کہ ایوان میں رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  وعدہ ہے تجھ سے محبت نبھانے کا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker