پاکستانتازہ ترین

بلوچستان آئینی بحران:وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

کوئٹہ (نامہ نگار) بلوچستان کے آئینی بحران پر مشاورت کے لئے وزیراعظم نے نے اراکین بلوچستان اسمبلی کو اسلام طلب کرلیا ہے۔ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر صادق عمرانی نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے ارکان وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں آج شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں صوبے کے آئینی بحران کے خاتمے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ آئینی بحران کے ساتھ پیپلز پارٹی کے اندرونی اختلافات کو ختم کرنے کے لئے بھی تجاویز زیر غور آئیں گی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر صادق عمرانی نے وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ صادق عمرانی کہتے ہیں کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں قْومی ترانے پر پابندی ہے ۔ بلوچستان میں آئینی بحران کی ایک بڑی وجہ پارٹی اراکین کا اختلاف بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  .بھائی پھیرو:جماعت اسلامی قصور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker