اسلام آباد ﴿نمائندۃ خصوصی﴾ راولپنڈی اسلام آباد میں چکلالہ کے قریب نجی ائر لائن کا طیارہ گرنے کے بعد جڑوں شہروں میں ٹریفک شدید جام ہوگئی جس کے باعث امدادی ٹیموں کی گاڑیاں اور ایمبولینسز ‚ھی رش میں پھنس گئیں جنہیں جائے حادثہ پر پہنچنے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تفصیلات کے مطابق نجی ائر لائن کے طیارہ کو حادثہ کے بعد مقامی لوگوں کے جائے حادثہ پر پہنچنے کے باعث سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگئی جس کی وجہ سے جائے حادثہ پر آنے والی سی ڈی اے اور دیگر اداروں کی امدادی ٹیموں کی گاڑیاں اور ایمبولینسز ٹریفک میں پھنس گئیں۔ جس کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
You must be logged in to post a comment.