پاکستانتازہ ترین

اے آروائی کے بانی سلمان اقبال نےبول ٹی وی کی باگ ڈورسنبھال لی، 3 ہفتے میں لانچ کرنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ سیل) اے آر وائی کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے بول نیٹ ورک کی باگ ڈور سنبھال لی۔ تفصیلات کےمطابق بول نیٹ ورک اب باقاعدہ طور پر سی ای او سلمان اقبال کے زیرِ نگرانی اپنے آپریشنز سر انجام دے گا۔  پاکستانی میڈیا کی تاریخ کا یہ اہم اور تاریخ ساز اعلان 18 اگست 2015 کو کیا گیا۔ سلمان اقبال نے اس موقع پر بول کے ملازمین سے خطاب بھی کیا۔ سلمان اقبال کا کہنا ہےکہ اس فیصلےکا مقصد میڈیا انڈسٹری اور صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ سلمان اقبال نے تین ہفتے میں بول ٹی وی نیٹ ورک لانچ کرنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح ملازمین کے واجبات کی ادائیگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 سال پہلے میرے ساتھ 25 لوگ تھے جن میں سے 19 ساتھ چھوڑ گئے ہم نے 6افراد کے ساتھ کام شروع کیا تھااورآج بھی وہ افراد میرے ساتھ ہیں۔ سلمان اقبال نےمیڈیاکےحوالےسےاپنےجذبےوجنون کا بھی ذکرکیا۔ان کاکہناتھاکہ چودہ سال پہلےجوکام شروع کیااس وقت بھی انھیں جنونی کہاگیا۔ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ 14 سال ایک جنون کے ساتھ گزارے اور وہی جنون یہاں تک لایا ہے۔ انہوں نے بول کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح گزشتہ 3 ماہ گزارے ہیں وہ آپ کا جنون ہے۔ انہوں نے کہاکہ بول کے قیام کا اعلان میڈیا انڈسٹری کا پہلا انقلاب تھا اور آج اے آروائی اور بول کا اشتراک میڈیا انڈسٹری کا دوسرا انقلاب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ مینجمنٹ نے جو وعدے کئے تھے ہم وہ ساری سہولیات فراہم کریں گے اورکوشش کریں گے کہ اس سے بہتر دیں۔ بول ٹی وی نیٹ ورک کے تمام بیورو چیفس، نیوز ہیڈز اور اعلیٰ عہدیداران کو کراچی طلب کرلیا گیا ہے اور اس وقت تمام ملازمین آڈیٹوریم میں موجود ہیں

یہ بھی پڑھیں  بھارت فروری میں 20 ہزار پاکستانیوں کوطویل مدتی ویزے دیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker