تازہ ترینعلاقائی

بلوچستان اسمبلی کے رکن بختیار ڈومکی پر راکٹوں سے حملہ

بولان(نمائندہ خصوصی) ممبر بلوچستان اسمبلی میر بختیار خان ڈومکی کے قافلے پر بولان کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔دوسری جانب بختیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ وہ واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کرائیں گے۔میر بختیار خان ڈومکی پر بولان کے علاقے بی بی نانی پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔میر بختیار خان ڈومکی نے اے آر وائی سے گفتگو کوتے ہوئے کہا ہے کہ جس علاقے میں مجھ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا وہا ں کئی سیکیورٹی چیک پوسٹیں موجود ہیں۔ صوبے میں ٹارگیٹ کلنگ،،اغواء برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں حکومتی لوگ ملوث ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر حملے کے بعد تاحال کسی حکومتی رکن یا انتظامیہ نے کوئی رابط نہیں کیا۔واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کروانگا کیونکہ آج تک ہمیں انصاف نہیں ملا۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بلوچ قوت مجھ پر حملے میں ملوث ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ینگ ڈاکٹرز کے اجلاس پر پولیس کا چھاپہ18گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker