Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / حب دربار شاہ نورانی کے قریب دھماکے میں 10افراد جاں بحق

حب دربار شاہ نورانی کے قریب دھماکے میں 10افراد جاں بحق

حب(مانیٹرنگ سیل)حب میں دربار شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہوگیا ہے جس میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئےہیں ۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کےعلاقے حب میں دربار حضرت شاہ نورانی کے قریب دھماکہ ہوگیا ہے جس میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ دھمال کی جگہ ہوا ہے جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جماعت اسلامی کے تحت اہم معاملات پر قومی کانفرنس کل کراچی میں ہوگی