پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کے باہر دھماکا، 2 ڈی آئی جیز سمیت متعدد شہید

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر زور دار دھماکے میں ڈی آئی جی آپریشنز زاہد اکرام گوندل اور ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین شہید سمیت کم از کم 7 افراد شہید ہوگئے، پولیس اہلکاروں، صحافیوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، 5 سے زائد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے، مال روڈ پر احتجاج جاری تھا، دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگی ہوئی ہے۔ لاہور کے علاقے مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے قریب دوا ساز کمپنیوں احتجاج جاری تھا کہ زور دھماکا ہوگیا، دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، پولیس کی بھی بھاری نفری علاقے میں موجود تھی، واقعے میں 2 اعلیٰ پولیس افسران ڈی آئی جی آپریشنز زاہد اکرام گوندل اور ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن مبین سمیت 7 افراد شہید ہوگئے، خواتین، پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے، 5 سے زائد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker