پاکستان

پشاور: تھانہ کوتوالی پر 2 خود کش حملے،3 اہلکار شہید، 6 زخمی

پشاور میں تھانہ کوتوالی پر 2 خود کش حملہ ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور6 زخمی ہوگئے . دنیا نیوز کے مطابق دہشت گردوں‌ نے پہلے تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا پھر فائرنگ شروع کردی . پولیس نے جوابی کارروائی کی. دہشت گرد ابھی تک تھانے میں‌ موجود ہیں اور انہوں نے اہلکاروں‌ کو یرغمال بنایا ہوا ہے.حملہ آور جن کی تعداد 10 کے قریب تھی تھانے میں‌ داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور وہاں جا کر 2 خود کش حملہ آوروں‌ نے خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں. ہونے والوں‌ کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچادیا گیاہے. جائے وقوعہ پر امدادی کارکن اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں.اور انہوں نے پورے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker