پاکستانتازہ ترین

کوئٹہ : دھماکےمیں خاتون اور بچےسمیت 3افرادہلاک 12،زخمی

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے صدرمقام کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت3افراد ہلاک جب کہ ہلاک 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا سریاب میں بادینی اسٹاپ کے قریب ڈاکٹر اعظم مینگل کے گھر میں ہوا جس کے نتیجے میں گھر میںموجود ایک خاتون اور بچےسمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کوطبی امداد کےلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک خاتون اوردو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی گھروں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جن میں سے 3گھر زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم پاکستان ۸۶ سالہ قیدی ڈاکٹرعافیہ کے لیے صرف ایک خط لکھ دو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker