Uncategorized

مشرف کے فارم ہاﺅس کے گرد بم پروف دیوار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرچک شہزادمیں واقع پرویز مشرف کے فارم ہاﺅس کے گرد بم حملے سے محفوظ رکھنے والی دیوار کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، بم پروف کنکریٹ کے خاص بلاک اور بھاری مشینری کو فارم ہاﺅس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس و رینجرز کی نفری میں بھی غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کو اس سے قبل کئی دھمکیاں مل چکی ہیں اور پاکستان آمد کے بعد ان کے گھر کے قریب سے کئی مرتبہ دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ وقائع نگار خصوصی کے مطابق خفیہ اداروں کو ملنے والی رپورٹس کے بعد وزارت دخلہ کے حکم پر دیگر اہم سرکاری عمارات کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، خار دار تاریں اور سیمنٹ کے بلاکس لگا دیئے گئے ہیں جبکہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا فیصل آباد میں ٹریفک کی خراب صورتحال اور عوامی شکایات کا نوٹس،سی ٹی او فیصل آباد کو عہدے سے ہٹادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker