علاقائی

سیالکوٹ:کتب بینی بہترین مشغلہ ہے اور کتاب ہی انسان کے بہترین دوست ہے

سیالکوٹ﴿ بیورو رپورٹ﴾ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ سید علی محسن نے کہا ہے کہ کتب بینی بہترین مشغلہ ہے اور کتاب ہی انسان کے بہترین دوست ہے ۔یہ بات انہوں آج ضلع سیالکوٹ کے طلبائ وطالبات کے مابین کتب بینی کے مقابلہ میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سیالکو ٹ پروفیسر نصیر شائق اورپروفیسر اسد ثاقب کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین شہر بھی موجود تھے۔ ڈی پی او سیالکوٹ سید علی محسن نے کہا کہ ہر مسلمان مرد اور عورت پر علم حاصل کرنا واجب ہے ۔ اس کے متعلق احکام خداوندی ہیں کہ ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کروں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں علم کی اہمیت جس قدر زوردیا ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسلام میںعلم کی کیا فضیلت ہے ۔ انہوں نے طلبائ و طالبات پر زور دیا کہ وہ کتاب کو اپنا رفیق بنائیں کیونکہ کتاب ہی زندگی میں کامیابی اور کامرانی کی ضمانت ہو سکتی ہے ۔قبل ڈی پی او نے کتب بینی کا مقابلہ جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ:ہر ذی الشعور انسان سوچتا اورچاہتا ہے کہ امن قائم ہو، نیلسن عظیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker