علاقائی

سرگودھا: کتاب دوستی کے بغیر جنرل نالج کا حصول نا ممکن ہے،ایڈیشنل کمشنر سید مبشر حسین

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ ایڈیشنل کمشنر سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ کتاب دوستی کے بغیر جنرل نالج کا حصول نا ممکن ہے ۔ یورپ علم دوستی سے کائنات کی تسخیر کر رہا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو کتابوں سے دوستی اور انکے مطالعہ کی طرف راغب کر نے کے لیے حکومتی سطح پر بھر پور اقدامات کئے جائیں ۔ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام کتاب میلہ کا انعقاد نئی نسل میں کتابوں کے مطالعہ کا شوق اور انہیں منفی سرگرمیوں سے ہٹا کر حصول علم کی طرف راغب کر ے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی حکومت کے زیر اہتمام ماڈل بازار یونیورسٹی روڈ پر تین روزہ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کتاب میلہ میں مختلف کتابوں کے دو درجن سے زائد سٹال لگائے گئے تھے۔جس سے عوام بالخصوص نوجوانوں کے اندر کتابوں کا مطالعہ اور کتاب دوستی کا شوق بیدار ہو گا ۔ ایڈیشنل کمشنر نے سٹالوں پر رکھی گئی کتابوں میں گہری دلچسپی لی اور نوجوانوں کو اپنے اندر کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب میں ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ سفینہ صدیق ،ڈی ایم او امان اللہ خان ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال سمیع ، چوہدری محمد اسلم اور ای ڈی او بجٹ مظہر ندیم کے علاوہ ضلعی حکومت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شہریوں نے کتاب میلہ کے انعقاد پر ضلعی حکومت کی کاوشوں پر انہیں مبارک باد دی ہے جس سے نوجوان نسل میں مثبت اور صحت مند سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: بجلی کی ہائی وولٹیج کی تاروں سے کرنٹ لگنے سے نوجوان ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker