تازہ ترینعلاقائی

بورے والا ،گھر سے غائب ہونے والی17سالہ لڑکی ہسپتال میں دم توڑ گئی

بورے والا﴿نامہ نگار﴾چار روز قبل گھر سے غائب ہونے والی17سالہ لڑکی کرن شہزادی محلے میں ہی تشویشناک حالت میں ملنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ گئی،میری بیٹی کو اُسی محلے کے وقاص نامی لڑکے نے اغوا اور زیادتی کے بعد زہردیکر مار ڈالا لڑکی کی والدہ کا الزام،تفصیلات کے مطابق کچی آبادی اوربلاک کے رہائشی سعید احمد﴿مرحوم﴾کی بیٹی 17سالہ کرن شہزادی کی شادی فروری کے مہینہ میں ایک قریبی رشتہ دار کے ساتھ ملتان میں ہوئی تھی ایک ماہ بعد گھریلو ناچاقی پر دونوں کے مابین علیحدگی ہوگئی اور کرن شہزادی اپنی والدہ کے پاس آکر رہنے لگی والدہ کشور بی بی کے مطابق چار روز قبل وہ صبح سویرے ناشتے کا سامان لینے جارہی تھی اُسے منع کیاگیالیکن وہ سامان لینے چلی گئی اور واپس نہ آئی تو ہم نے بہت تلاش کیامگر وہ نہ مل سکی کل جمعہ کی شب اُس نے فون کرکے کہاکہ آپ وقاص کے خلاف تھانے درخواست دیکر اُسے گرفتار کروادیں مجھے اُس نے اغواکیاہے اور ہفتے کی صبح اُس نے فون کرکے کہاکہ اب آپ کو میری نعش ہی ملے گی کہ دن دوبجے او بلاک گجر ہائوس کے قریب اُسے نیم مردہ حالت میں دیکھ کراہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی پولیس تھانہ سٹی نے فوری طور پر کرن شہزادی کو ہسپتال پہنچایا مگر وہ دم توڑ گئی قریبی ذرائع نے یہ بتایا ہے کہ لڑکی نے طلاق کے بعد وقاص نامی لڑکے کے ساتھ تعلقات قائم کیے ہوئے تھے اور وہ چار روز تک اُسی کے ساتھ رہی اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتارہا اور اُسکے ساتھ نکاح کرنے کا وعدہ کرکے بعد میں انکاری ہوگیا اپنے گناہ کا ثبوت غائب کرنے کے لیے اُس نے لڑکی کو زہر دیکر مارڈالا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اکشے کمار نے اداکاری کے بعد گلوکاری کا بھی آغاز کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker