تازہ ترینعلاقائی

بورےوالا:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زبیدہ خانم انتقال کر گئیں

boraywalaبورے والا( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)خانیوال محترمہ زبیدہ خانم گذشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں،مرحومہ کی نمازجنازہ ٹی ایم اے کالونی کے سبزہ زار میں ادا کی گئی اور انہیں اُنکے آبائی گاؤں453ای بی میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مختلف اضلاع کے ای ڈی اوز ایجوکیشن سید وحید الدین،چوہدری سردار محمد،شوکت علی شیردانی،چوہدری اشتیاق احمد گجر،چوہدری غلام مصطفےٰ،بشیر احمد گورایہ،رانا شبیر احمد،محمد الطاف لڑکا،چوہدری ظفر جمیل،میڈیم نسیم منصور،محمد یوسف اطہر،مسز نعیم،مختار احمد چاون،راؤ جاوید رفیق،رانا محمد سرور،چوہدری زبیر احمد،چوہدری ظفر اقبال اور پنجاب بھر سے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران و ماہرین تعلیم کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے کل مورخہ20نومبر کو صبح 9بجے اُنکے آبائی گاؤں میں قرآن خوانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  اعصام الحق جوڑی نے ایسٹورل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker