تازہ ترینعلاقائی

بورے والا:پولیس کی جیب تراشوں کیخلاف کارروائی ،6 گرفتار

jailبورے والا(نامہ نگار) ڈی پی اووہاڑی کی ہد ایت پر تھانہ ماڈل ٹاون پولیس کی جیب تراشوں کے خلاف کاروائی بین الاضلاعی گروہ کے چھ ارکان گرفتار کر لئے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر تھانہ ماڈل ٹاؤن کے ایس ایچ او ملک شاہد لطیف نے دیگر پولیس ملازمین اے ایس آئی مظہر فرید،محمد اقبال ہیڈ کانسٹیبل ملک عبد الرزاق اوردیگر کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے جیب تراشوں کے بین الاضلاعی گروہ کے سات ارکان کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں نوزش علی،محمد علی،محمد عمران عرف دانا،شبیر احمد،عبدالحمید اور محمد وسیم کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گرفتار ہونے والے جیب کتروں کا یہ گروہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں جیب تراشی کی وارداتیں کر کے لوگوں کو نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتا تھا جیب تراش وارداتوں کی شکایات پر تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کر لیا سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو جیب تراشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر انکی کاروائی کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ماضی کی نسبت آج پارلیمنٹ زیادہ خودمختاراوربااختیار ہے۔کامران مائیکل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker