تازہ ترینعلاقائی

ایس ایچ اوتھانہ گگومنڈی کی معطلی کےخلاف مقتول بچونکے ورثا کااحتجاج

بورے والا﴿نمائندہ خصوصی ﴾ باراتیوں کی فائرنگ سے دو کمسن بچونکی ہلاکت کے مقدمہ میں گرفتار بااثر ملزمان کو سیاسی دبائوپر رہانہ کرنے کی پادرش میں ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی کی معطلی کے خلاف ورثائ کا سینکڑوں افراد کے ہمراہ سابق صوبائی وزرائ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ،ایس ایچ او کی فوری بحالی اور دوبارہ تعیناتی کا مطالبہ،اگر 12گھنٹوں میں ایس ایچ او رفیق جوئیہ کو دوبارہ تعینات نہ کیاگیا تو تھانے کے سامنے خود سوزیاں کرلیں گے،مقتول بچونکے ورثائ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق بورے والا ے نواحی گائوں 285ای بی میں گذشتہ روز شادی کی تقریب میں نشہ میں دھت باراتیوں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں گائوں کے دو غریب محنت کش گھرانوں کے دو معصوم بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی محمد رفیق جوئیہ نے دولہا،اُسکے والد،بھائی اور بارات میں فائرنگ کرنے والے بااثر ملزمان کے خلاف درج کرکے 17افراد کو گرفتار کرلیاتھا گرفتار ملزمان میں شامل بااثر سیاسی شخصیت کے قریبی عزیز کامران بوسن اور دیگر ملزمان کی رہائی کیلئے دبائو کے باوجود انہیں رہائی نہ مل سکی اس المناک واقعہ کے بعد ڈی پی او وہاڑی نے ایس ایچ او تھانہ گگومنڈی رفیق جوئیہ کو معطل کرکے اُسکی جگہ رائے اکرم کو نیا ایس ایچ او لگادیاتھا نئے ایس ایچ او کی تعیناتی اور رفیق جوئیہ کے تبادلہ ومعطلی کے خلاف آج گائوں کے سینکڑوں افراد نے مقدمہ کے مدعی معشوق علی کے ہمراہ ﴿ن﴾لیگ کے راہنمائوں سابق صوبائی وزرائ چوہدری نذیر احمد آرائیں اور پیر غلام محیی الدین چشتی کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ دو معصوم بچوں کے قتل میں ملوث مقدمہ کے نامزد ملزمان کامران بوسن اور اُسکے دیگر ساتھیوں کا تعلق بااثر سیاسی گھرانوں سے ہے جنکی رہائی اور مقدمہ پر اثر اندار ہونے کے لیے ڈی پی او کے کہنے کے باوجود جب بااثر ملزمان نہ چھوڑے تو پولیس حکام نے ایس ایچ او تھانہ گگورفیق جوئیہ کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دے کر تبدیل اور معطل کردیا اب بااثر ملزمان سیاسی دبائو ڈال کر ہمارے مقدمہ پر اثر انداز ہورہے ہیں اگر ایس ایچ او رفیق جوئیہ کو دوبارہ تھانہ گگومنڈی تعینات نہ کیاتو12گھنٹے بعد ہم تھانہ کے سامنے خود سوزیاں کریں گے اور مقدمہ کی پیروی سے بھی احتجاجاََ دستبردار ہوجائیں گے مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button