تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:جعلی مضرصحت مشروبات کی تیاری اورفروخت کادھندہ عروج پرپہنچ گیا

ہارون آباد﴿ بیو رو چیف﴾ہارون آباد میں جعلی مضر صحت مشروبات کی تیاری اور فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا،انتظامیہ دفتروں تک محصور،جعلی بوتلیں پینے سے عوام مختلف امراض میں مبتلا ہو نے لگے،انتظامیہ جعلی بوتل مافیا کے سامنے بے بس ہو گئی ۔انتظامیہ کی بے بسی پر عوام کا اظہار افسوس ،عوام کا اعلی حکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ ۔ہارون آباد میں بوتل مافیا چھا گیا جو مشہور برانڈ کی بوتلوں کی نقل کر کے جعلی مشروبات کی بوتلیں تیار کر کے جگہ جگہ فروخت کر نے کا مکروہ دھندہ کر رہا ہے ۔ان بوتلوں میں نہایت مضر صحت اجزا اور مواد ہوتا ہے ان بوتلوں کو پی کر عوام پیٹ اور گلے کے خطرناک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن جعلی بوتل مافیا بہت دھڑلے سے اپنا خطر ناک دھندہ کرنے میں لگا ہوا ہے ۔اس مافیا کے خلاف متعلقہ انتظامیہ کوئی ایکشن نہیں کرتی ہے بلکہ انتظامیہ جعلی بوتل مافیا کے سامنے مکمل بے بس دکھائی دیتی ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ جعلی بوتل تیار کرنے والا مافیا عوام کا دشمن ہے اور ان کا مقصد صرف اور صرف پیسہ کمانا ہے اور انہیں غریب لوگوں کی صحت اور زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔یہ مافیا صحت دشمن بن چکا ہے اور غریب دشمن بھی بن چکا ہے ۔ٰغریب عوام کا کہنا ہے کہ اس کھلم کھلا مکروہ دھندے کے خلاف کئی بار شکایات کی ہیں مگر جعلی بوتل مافیا کے ہاتھ بہت لمبے ہیں اور انتظامیہ اس مافیا کے ہاتھوں بے بس ہے اور عوام کی صحت برباد ہو رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  جنوبی سوڈان میں کشتی الٹنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک, درجنوں لاپتہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker