تازہ ترینکھیل

باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنے والے عظیم ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس بیت گئے ہیں۔ محمدعلی نے17 جنوری 1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام ’کلے‘ رکھا گیا ، محمد علی  نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا تھا ۔ باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا لیکن انہیں شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب 60 کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا اور پھر ’محمد علی‘ نام کا انتخاب کیا۔20سال پر محیط محمد علی باکسنگ  کیئریرمیں  محمدعلی کلے نے 61 فائٹس کیں جن میں 56 مقابلے  اپنے نام کیے اور37 ناک آوٹ اسکور کیے۔انہیں  تین بار ہیوی ویٹ چمپئین شپ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنابھی رہا لیکن ان سب کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا ۔40 برس کی عمر میں انہوں نے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں بھی سرگرم رہے ۔محمد علی نے ہمیشہ کھیل، نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی اور پھر دنیا نے دیکھا کہ محمد علی کی  شہرت ہرسوپھیل گئی ۔ باکسنگ  میں کئی برس تک راج کرنے والے یہ عظیم باکسر  74برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد 3 جون 2016 کو دنیائے فانی سے کوچ  کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:قاضی ضرغام کی اہلیہ کی قل خوانی، منظوروٹو سمیت کئی سیاستدانوں کی شرکت

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker