تازہ ترینکھیل

پاکستانی نژاد باکسرعامر خان کو ورلڈ ٹائٹل دوبارہ مل گیا

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ورلڈ ٹائٹل دوبارہ مل گیا۔ چودہ جولائی کو ڈینی گارشیا کا مقابلہ ڈبلیو بی اے چیمپیئن کی حیثیت سے کریں گے۔  باکسر عامر خان گزشتہ سال دسمبر میں ایک متنازع مقابلے کے بعد امریکی باکسر لیمونٹ پیٹرسن سے ہار گئے تھے۔ عامر خان نے میچ کے نتائج کو چیلنچ کیا جس کے بعد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوبارہ مقابلے کا اعلان کیا تھا۔  پیٹرسن کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد یہ مقابلہ منسوخ کر دیا گیا اور عامر خان کو لائیٹ ویلٹرویٹ کے عالمی چیمپیئن کا اعزاز دوبارہ دے دیا گیا۔ اب ہفتے کو عامر خان اب تک ناقابل شکست رہنے والے ڈینی گارشیا کا مقابلہ ورلڈ چیمپئن کی حیثیت سے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker