تازہ ترینکھیل

انگلینڈ کے آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف باکسنگ رنگ میں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈریو فلنٹوف اپنی نئی اننگز باکسنگ رنگ میں شروع کررہے ہیں۔ فلنٹوف مانچسٹر میں امریکا کے رچرڈ ڈاسن کیخلاف پروفیشنل کیریئر کی پہلی فائٹ کیلئے جمعہ کو رنگ میں اتریں گے۔ اینڈریو فلنٹوف گھنٹے کے کئی آپریشنز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے اور ان دنوں ٹی وی کیلئے دستاویزی فلم پر کام کررہے ہیں۔ فلنٹوف سابق ورلڈ چیمپئن بیری مک گوگن اور اسکے بیٹے شین کے ساتھ باکسنگ کی سخت ٹریننگ کی ہے اور انہیں شوگر رے اور مائیک ٹائیسن جیسے باکسرز کی حمایت حاصل ہے۔لیکن بیشتر ماہرین کاکہناہے کہ فلنٹوف صرف مال کمانے اور دستاویزی فلم کی خاطر باکسنگ رنگ میں اتر رہے ہیں۔ پروفیشنل باکسنگ کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔ فادھر لنٹوف کا دعویٰ ہے کہ وہ باکسنگ کیلئے سنجیدہ ہیں اور صرف ایک فائٹ تک محدود نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈنگہ:گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ سے دوائیاں غائب۔لوگ ذلیل وخوار ہونےلگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker