کھیل

بی پی ایل کا فائنل آج بریسال اور ڈھاکا کے درمیان ہوگا

ڈھاکا…بنگلا دیش پریمئر لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں بریسال برنرز اور ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بریسال برنرز کو احمد شہزاد جبکہ ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کو شاہد آفریدی، سعید اجمل، اظہر محمود، عمران نذیر اور اویس ضیاء کی خدمات حاصل ہیں۔ سیمی فائنل میچز میں بریسال برنرز نے ڈرونٹو راجشاہی جبکہ ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے کھلنا رائل بنگالز کو شکست دی تھی۔ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کھیلا جائے گا۔ میچ جیو سوپر پر براہ راست نشر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے اب تنقید کرنے والے خوشیاں منائیں اور مٹھائیاں بانٹیں، سکندر بخت صاحب میں اب واپس نہیں آؤنگا، مصباح الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker