تازہ ترینعلاقائی

بنوں حملے کے بعد سندھ اور پنجاب کی جیلوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی

لاہور+کراچی﴿نمائندہ خصوصی﴾بنوں جیل پر حملے کے بعد سندھ اور پنجاب کی تمام جیلوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی۔ سندھ میں 1000‘ پنجاب میں 1500 سے زائد خطرناک قیدی ہیں۔ وزیر داخلہ سندھ ایاز سومرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بنوں جیل میں حملے کے بعد سندھ میں سیکورٹی پلان تبدیل کرکے جیلوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے تاکہ ایسے واقعات سے بچاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی 26 جیلوں میں ایک ہزار سے زائد خطرناک قیدی ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی بنوں جیل پر حملے کے بعد صوبہ بھر کی جیلوں کی سیکورٹی سخت کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ جیل کے ارد گرد کی رہائشی آبادیوں کے کوائف اکٹھے کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں  مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر لاہور پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker