بین الاقوامیتازہ ترین

برازیل کا ”جنسی کشش“ والی شرٹس پر اعتراض

براسیلیا(مانیٹرنگ سیل) برازیل کے اعتراض کے بعد فٹ بال ورلڈ کپ کی بڑی سپانسر کمپنی ’ایڈی ڈس‘ نے متنازع ٹی شرٹس کی فروخت روکدی ہے ،برازیلی حکام نے شکایت کی تھی کہ ٹی شرٹوں کی وجہ سے ملک کی شہرت کو ’جنسی کشش‘ سے منسوب کر دیا گیا ۔برازیل کے سیاحت سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ وہ سختی سے ایسی مصنوعات کے خلاف ہیں جن سے برازیل کو ’جنسی کشش‘ سے منسوب کیا جائے، اپنی حدود میں اس نوعیت کے جرم کو بالکل برداشت نہیں کیاجائے گا۔ برازیل کی صدر جیلما روسیف نے بھی ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ برازیل فٹبال کے عالمی کپ میں شرکت کے لیے آنے والے سیاحوں کا خیرمقدم کر کے خوشی محسوس کرے گا لیکن ان کا ملک جنسی سیاحت کے خلاف اقدامات پر تیار رہے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برازیل میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی مرکزی سپانسر اور فٹ بال بنانیوالی کمپنی’ایڈی ڈس‘ نے تنازعے کے بعد ٹی شرٹوں کی فروخت روک دی ہے، یہ ٹی شرٹیں محدود تعداد میں امریکہ میں فروخت ہونا تھیں۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ سے اپنے شراکت داروں اور صارفین پر قریبی توجہ دی جاتی ہے اوراعلان کیاکہ ان مصنوعات کو دوبارہ فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔دوسری طرف برازیل کا کہنا ہے کہ وہ جنس کشش سے متعلق گھسی پٹی شناخت سے خود کو دور کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔واضح رہے کہ کمپنی کی طر ف سے تیار کی گئی شرٹوں پر متنازع تصاویر یا ڈیزائن بنے ہوئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker