ڈسکہ﴿نامہ نگار﴾پر اسرار طور پر گھر سے غائب ہونیوالی 33سالہ خاتون کی نعش نہر بی آر بی سے برآمدتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ سمبڑیال روڈ کے رہائشی محمدظفر کی 33سالہ بیٹی ﴿س﴾ جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا پانچ روز قبل گھر سے باہر نکلی تو پراسرار طور پر غائب ہوگئی اس کے گھر والوں نے اس کی تلاش کی مگر کہیں نہ مل سکی گزشتہ روز ﴿س﴾ کی نعش نہر بی آر بی کے پل بھروکی کلاں سے تیرتی ہوئی آئی جس کو گائوں کے لوگوں نے دیکھ کر مقامی این جی او ینگ بلڈ فائونڈیشن اور مقامی پولیس کو اطلاع دی جس نے نعش نہر سے نکال کر لواحقین کے حوالے کردی
You must be logged in to post a comment.