پاکستانتازہ ترین

کراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، آدھا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

کراچی (نامہ نگار) بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہر قائد کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،کے الیکٹرک ایک بار پھر شہر قائد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام ہوگیا۔ افطار کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک اندھیرا چھا گیا، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ناظم آباد، لائنز ایریا، صدر، طارق روڈ، سبزی منڈی، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، لالہ زار کالونی، ہوائی اڈہ، الفلاح سوسائٹی، ملیر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، کھارادر، گارڈن اور کئی دیگرعلاقوں کی بجلی غائب ہو گئی، جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر بھر میں 16 گرڈ اسٹیشنوں نے خرابی  کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیا۔ کے الیکٹرک ترجمان نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن قاسم ٹاؤن پاور پلانٹس کے دو پاور پروجیکٹس فالٹ کی وجہ سے ٹرپ کر گئے۔ ترجمان کا کہناہے کہ مذکورہ پلانٹس پر کے الیکٹرک کی ٹیموں نے مرمت کا کام شروع کر دیا ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد مرمت کے بعد شہر کی بجلی بحال کردی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر وارڈ تین میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کی بھرپور کوشش کرونگا؛ فیصل شامی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker