
کوئٹہ (مانیٹرنگ سیل) سپینی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔