پاکستانتازہ ترین

حکومت پنجاب نےمولانا طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کےلیے ہدایات جاری کر دیں‘ذرائع

breaking news logo2لاہور(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے مولانا طاہر القادری کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں‘ ذمہ دار ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مولانا طاہر القادری کے لانگ مارچ کو قانون کی خلاف ورزی نہ کرنے پر فری ہینڈ دیا جائے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طاہر القادری چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں نظر بند کر دے یا گرفتار کرے تاکہ وہ لانگ مارچ کی ناکامی کی صورت میں ہزہمت سے بچ جائیں تاہم پنجاب حکومت نے لانگ مارچ کو فوری ہینڈ دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان اور ملک کی دیگر سیاسی و سماجی جماعتوں کی جانب سے مولانا طاہر القادری کی جانب سے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت مسترد کیے جانے کی وجہ سے مولانا طاہر القادری کو لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  صحافت کے رنگ ،رنگیلا کے سنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker