پاکستانتازہ ترین

بارودی مواد کی رائیونڈ منتقلی، شریف خاندان کی سیکیورٹی سخت، انٹیلی جنس رپورٹ

breaking news logo2لاہور(مانیٹرنگ سیل) میرانشاہ سے بارودی مواد رائیونڈ منتقل کیے جانے کے بعد حکومت پنجاب نے انٹیلی جنس رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے شریف خاندان کی سیکیورٹی بڑھادی ہے ۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے کے شرکاءکے ساتھ کھاناپکانے کیلئے استعمال ہونیوالے 16چھوٹے سلنڈروں میں بارودی مواد بھر کر رائیونڈ منتقل کیا گیا ہے اور یوم عاشور پر شریف خاندان کے کسی بھی فرد کونشانہ بنایاجاسکتاہے ۔ سیکیورٹی خدشات کے بعد صوبائی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سمیت شریف خاندان کے تمام افراد کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button