پاکستانتازہ ترین

عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات اہم بریک تھرو، اسحاق ڈار جلد ڈی چوک پہنچیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) پاکستان عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم بریک تھرو کا امکان ہے اور فریقین نے ایک دوسرے کی متعدد تجاویز مان لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مشاورتی عمل مکمل ہو گیا ہے اور اسحاق ڈار تازہ ہدایات لے کر تھوڑی دیر میں ڈی چوک پہنچیں گے جہاں وہ طاہر القادری کے ساتھ ملاقات کریں گے۔  دونوں فریقین نے ایک دوسرے کی متعدد تجاویز ماننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔  واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ طاہر القادری کی دونوں شرائط غیر حقیقت پسندانہ ہیں، غیر منتخب شخص کے مطالبے پر پارلیمینٹ کو تحلیل نہیں کیا سکتا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن دباﺅ کسی صورت بھی قبول نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button