پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ

راولپنڈی میں کورال چوک کے قریب نجی ائر لائن بھوجا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ذرائع کے مطابق طیارے میں 116 مسافر سوار تھے۔عینی شاہدین کے مطابق طیارہ گرنے کی جگہ پر چاروں اطراف لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں کورال چوک کے قریب نجی ائر لائن بھوجا کا مسافر طیارہ بی 4213 گر کر تباہ ہو گیا۔ ریسیکو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں 9 بچوں سمیت 116 مسافر سوار تھے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق فضائی حادثہ موسم کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ہے، طیارہ 15 سے 20 کلو میٹر رن وے سے دور گرا۔ طیارہ گرنے سے کئی گھروں میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ تاہم ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی میں موت کا رقص جاری،چارافراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker